ایران و برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو
Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے مختلف مسائل من جملہ کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینگ راب کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، جوہری معاہدہ، علاقائی اور قونصلی مسائل اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر جواد ظریف نے کورونا کی روک تھام کیلیے تین یورپی ممالک کی جانب سے دی گئی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ اس نازک حالات میں برطانیہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل درآمد نہ کرے۔