Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۱ Asia/Tehran
  • دشمن کی چھوٹی سی بھی غلطی اس کی آخری غلطی ہوگی: سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری دشمنی کے باوجود ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ ملک کے خلاف دشموں کی چھوٹی سی بھی غلطی ان کی آخری غلطی ثابت ہوگی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 41 برسوں سے دشمنوں کی ہر طرح کی سازشوں کے باوجود، ایران ترقی کے راستے پر آگے بڑھتا جا رہا ہے۔

اس بیان میں ملک کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک زندہ اور مضبوط حقیقت کی بنیاد پر تسلط پسندوں خاص طور پر دہشت گرد صیہونی حکومت اور امریکا کو اسٹراٹیجک تبدیلیوں کے محاذ سے الگ تھلگ کر دیا ہے۔

اس بیان کے مطابق اب ان طاقتوں کا زوال واضح طور پر دکھائی دینے لگا ہے۔ آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق انقلاب اسلامی کے معنوی پیغام نے حریت پسندوں کو اس بات کی یقین دہانی کرا دی ہے کہ تسلط پسند شیطانی طاقتوں کا زوال اب بہت ہی نزدیک ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں آیا ہے کہ پہلے کی بنسبت دشمنوں کے مقابلے میں سخت مزاحمت اور ترقی، مزید قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور ایسے میں دشمنوں کی چھوٹی سے بھی غلطی ان کی آخری غلطی ثابت ہوگی۔

ٹیگس