Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ایران کا انتباہ

ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کیخلاف عائد امریکی پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران کو ٹرمپ کے امداد( صدقہ) کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں ایران کیخلاف عائد امریکی پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ کے امداد( صدقہ) کی ضرورت نہیں ہے انہیں خود ان ذرائع سے وینٹی لیٹر خریدنا پڑرہا ہے جن پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انسانی اور قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے اورہمارا امریکی صدر سے صرف یہ مطالبہ ہے کہ وہ ایرانی تیل اور دیگر تیار کردہ مصنوعات کی فروخت اور ملک کی ضروریات کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ممالک سے کورونا کی روک تھام میں ایران کے ساتھ تعاون کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس