Apr ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران، ملک کو درکار فلٹر دار ماسک تیار کر لیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ملک کو درکار جدید ترین فلٹر دار ماسک تیار کر لیا ہے۔

ایران کی دفاعی صنعت نے فلٹر دار ماسک تیار کر لیا ہے-  ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے تہران میں یونی فلٹر دار ماسک کی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایران کی وزارت دفاع کے نوجوان ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک تحقیقاتی پروجیکٹ پر کام کرنے کے بعد یونی اور کرسٹل فلٹر دار ماسک تیار کر لیا ہے -

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے یہ ماسک اہم خصوصیات کا حامل ہے کہا کہ یہ ماسک سانس کی نالیوں تک وائرس کو پہونچنے سے پوری طرح روکنے کے ساتھ ساتھ اس کو استعمال کرنے والوں کو یہ آسانی بھی فراہم کرتا ہے کہ شخص کافی دیر تک بہت آرام سے سانس لے سکے-

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ اس ماسک کی بدولت سانس اور پھیپھڑے کے مریض پورے سکون اور اطمینان کے ساتھ سانس لے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماسک روزانہ ایک لاکھ کی تعداد میں تیار کیا جا سکے گا اور ایک مہینے تک اس ماسک کی پروڈکشن کے بعد روزانہ پانچ لاکھ جدید ترین فیلٹر دار ماسک تیار کرنے کی گنجائش ہو جائے گی تاکہ لوگ کورونا کا اور آسانی کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔

ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ اس ماسک کو تیار کرنے میں جو بھی ٹکنالوجی استعمال ہوئی ہے وہ سب ایران کی اپنی تیار کردہ ہے -

ٹیگس