Apr ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے علاقے اور پوری دنیا میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ٹیلی فونی گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے طریقوں اور ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی غیر قانونی اور خودسرانہ پابندیوں کے بارے میں بات چیت کی-

اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا -

ایرانی وزیر خارجہ نے روس ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ سے بھی گفتگو کی جس میں انہوں نے افغانستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور علاقائی اور عالمی سطح پر کورونا کے بحران جیسے مسائل کا جائزہ لیا-

ٹیگس