Apr ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرے کے کچھ افراد کی زندگی سخت ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس توانائی ہے اور وہ مدد کر سکتے ہیں انہیں چاہئے کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے وسیع مہم شروع کریں، خاص طور پر اس وقت جب رمضان المبارک کا مہینہ قریب ہے جو ایثار و قربانی اور انفاق و اطعام کا مہینہ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی اس نصیحت کے بعد مشہد مقدس میں واقع امام رضا علیہ السلام کے روضے کی جانب سے شہر کے غریب علاقوں میں ٹیمیں بھیجی گئیں جنہوں نے علاقوں کی دکانوں میں جاکر پتہ کیا کہ غریب طبقے کے افراد نے کتنا سامان قرض لیا ہے اور پھر اُن کا وہ قرض ادا کر دیا گیا۔

اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح روضہ امام رضا علیہ السلام کی جانب سے بھیجے گئے افراد دکانوں میں جاکر غریبوں کا قرض ادا کر رہے ہیں۔

ٹیگس