Apr ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۲ Asia/Tehran
  • جواد ظریف نے دیا امریکی سینٹکام کا جواب

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی دہشتگردی کی تنظیم سینٹکام کے اس دعوے پر کہ ایران کی جنگی کشتیاں خلیج فارس میں موجود امریکہ کے جنگی بحری جہازوں سے قریب ہوئی ہیں رد عمل دکھاتے ہوئے اپنی ٹوئیٹ کے آخر میں جسے دو سال قبل تحریر کیا تھا سالانہ یاد آوری کی عبارت کا اس میں اضافہ کیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس موقع پر ٹوئیٹر پیج میں لکھا تھا کہ امریکی بحریہ کے اہلکار ایران کے پانیوں میں اپنے راستے کو ڈھونڈ نہیں سکتے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں امریکی فوج کی موجودگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید انہیں معلوم نہ ہو کہ امریکہ کے معرض وجود میں آنے سے قبل یعنی دو ہزار سال سے خلیج فارس کا یہی نام تھا اور شاید وہ خلیج فارس کا نام نہیں جانتے یا پھر شاید انھیں معلوم نہیں کہ اپنے گھر سے 7 ہزار میل (تقریبا ساڑھے 11 ہزار کلومیٹر) دور ایران کے اطراف میں کیا کرنے آئے ہیں.

واضح رہے کہ امریکی سینٹکام نے ایک بیان جاری کر کے یہ دعوی کیا کہ بدھ کے روز ایران کی گیارہ جنگی کشتیاں امریکہ کے چھے جنگی بیڑوں سے قریب ہوئیں۔

ٹیگس