Apr ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران عالمی مالیاتی فنڈ کا پہلا نائب صدر

اسلامی جمہوریہ ایران عالمی مالیاتی فنڈ کے جی 24 گروپ کا پہلا نائب صدر بن گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے اقتصادی شعبے کے نائب صدر پیمان قربانی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جی 24 گروپ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران پوری دنیا میں کورونا وائرس نے لاکھوں انسانوں کو متاثر کیا اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے علاوہ دنیا کو اقتصادی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔

پیمان قربانی کا کہنا تھا کہ ایران میں تقریبا 77 ہزار کے قریب افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ تقریبا 5 ہزار اموات بھی ہوئیں اور مغربی ایشیاء کے ممالک میں ایران کو کورونا سے خاصا نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر منصفانہ اور یکطرفہ مالی اور تجارتی پابندیوں نے اہم طبی سامان اور ضروری اشیاء کی درآمد اور فراہمی کو شدید متاثر کیا ہے۔

ایران کے مرکزی بینک کے اقتصادی شعبے کے نائب صدر نے مزید کہا کہ جی 24 گروپ کے بیان کے مطابق یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی اور مقامی تنظیمیں جی 24 کے رکن ممالک کو مساوی، منصفانہ اور غیر امتیازی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ مالی اور تکنیکی مدد فراہم  کریں۔

ٹیگس