Apr ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • جدید ترین ریڈار سسٹموں کی رونمائی

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے خلیج فارس نامی اسٹریٹیجک ریڈار سسٹم کی رونمائی کی ہے۔

ہائی رینج KF ریڈار سسٹم، آٹھ سو کلومیٹر کی حدود میں دشمن کے متحرک اہداف کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خلیج فارس نامی ریڈار سسٹم جدید ترین تھری ڈی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے اور ہر قسم کے روایتی، غیر روایتی اور بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگانے پر بخوبی قادر ہے۔
اس موقع پر مراقب نامی ایک اور ریڈار سسٹم کی بھی رونمائی کی گئی۔مراقب ریڈار سسٹم بھی جدید ترین تھری ڈی اور  فیزڈ ایرے (Phased array) ٹیکالوجی سے لیس ہے۔ 
یہ ریڈار ہر چار سو کلومیٹر کی حدود میں نچلی اور درمیانی سطح پر  پرواز کرنے والے ہر قسم کے چھوٹے فضائی اہداف اور عام ریڈار کی نظر سے بچ جانے والے ڈرون طیاروں کا پتہ لگانے کی توانائی رکھتا ہے۔ 

ٹیگس