May ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran

10 رمضان المبارک ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا یوم وفات ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام کے لئے ان کی قربانیوں کو بیان کیا۔ 

سیدہ خدیجۃ کے بارے میں یہ تاریخی حقیقت بالکل سچ اور برحق ہے کہ آپ مالی حوالے سے عرب میں اس قدر مضبوط و مستحکم تھیں کہ زمانہ اسلام سے قبل ہی آپ کو اہل عرب ’’ملیکتہ العرب ‘‘ یعنی عرب کی ملکہ اور مالکہ کے لقب سے یاد کرتے تھے۔

آپ کے والد گرامی خویلد بن اسد اور والدہ جناب فاطمہ بنت زائدہ بن اصم ہیں جبکہ والدہ کی طرف سے نسب اس طرح سے ہے: خدیجه بنت فاطمه بنت زائده بن اصم بن رواحه بن حجربن عبدبن معیص بن عامربن لُوَى بن غالب. لُوَی جو کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جد ہشتم ہیں۔

ٹیگس