یوم القدس کے موقع پرامریکہ اوراسرائیل سے نفرت و بیزاری کا اظہار
عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کے عوام اس سال بھی امریکہ اوراسرائیل سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے سید نظام الدین موسوی نے فلسطینیوں پر امریکی اور اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں سینچری ڈیل اور اسرائیل کے سنگین اور وحشیانہ جرائم کے پیش نظر مسلمان اس سال بھی امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں سے اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں گے۔
مسئلہ فلسطین اور یوم القدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم القدس ہمیشہ زندہ رہےگا اور کورونا وائرس کی وجہ سے مسئلہ فلسطین فراموش نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کوئی علامتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک حقیقی اور سنجیدہ مسئلہ ہے جو ہمیشہ زندہ رہےگا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام مسلمان فلسطین کی آزادی کے خواہاں ہیں۔
سید نظام الدین موسوی نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر تمام مسلمان عظیم ریلیوں کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں ممکن ہے اس سال کورونا وائرس اور سماجی فاصلوں کی بنا پر ریلیاں منعقد نہ ہوں تاہم مسئلہ فلسطین اور یوم القدس کو یاد رکھا جائے گا ۔