براعظم امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کا مرکز
May ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت براعظم امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کا مرکز بن چکا ہے ۔
بر اعظم امریکہ میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کریسا ایتھین نے ایک ویڈیو کانفرنس میں اس بر اعظم اور برازیل کو آئندہ درپیش نہایت مشکل حالات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ابھی کورونا کے پیش نظر عائد کی گئیں پابندیاں ختم کرنے کا وقت نہیں ہے۔
ایتھین نے کہا کہ لاطینی امریکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد یورپ و امریکہ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔
براعظم امریکہ میں دوملین چار لاکھ سے زیادہ کورونا مریضوں کا اندراج ہو چکا ہے جس میں سے ایک لاکھ تینتالیس ہزار سے زیادہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ برازیل دوسرے نمبر ہے۔