Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکی عوام کو ریاستی دہشت گرد کا سامنا ہے: ایرانی پارلیمنٹ

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

منگل کے روز اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ واقعات نے انسانی حقوق کے امریکی دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دہشت گرد صدر کی جانب سے ناانصافیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ خود امریکی عوام کو بھی اپنی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کے جاری کردہ بیان میں آیا ہے کہ امریکہ کے سیاہ فام شہریوں کو صدیوں سے ریاستی سطح پر نسلی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان پر عرصۂ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ امریکہ کے غیر انسانی چہرے کو نمایاں کرنے کے لیے اس ملک میں جلد ایک عظیم عوامی تحریک جنم لے گی جو کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

ٹیگس