Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • امام خمینی (رح) ایک عارف و دانشمند مجہتد تھے: اسپیکر قالیباف

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امام خمینی ایک عارف، دانشمند سیاستداں، دانشور، وقت شناس اور دور اندیش مجتہد تھے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے منگل کو پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے دنیا کے تمام حریت پسندوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر دباؤ اور دھونس دھمکیوں کے باوجود ایران کا اسلامی انقلاب استکباری نظام کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت اور عزت و آزادی کا شاندار عملی نمونہ بنا ہوا ہے۔

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے اپنی منطق اور اسٹریٹیجک پالیسیوں سے دنیا پر حکمفرما غیر منصفانہ اصول و ضوابط کو تبدیل کیا اور یقینا امام خمینی (رح) کی راہ کو آگے بڑھاتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایت و رہنمائی کی بدولت، اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں اور زیادہ مضبوط و مستحکم ہوتا جائے گا۔

خیال رہے کہ چار جون ۱۹۸۹ کو معمار انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ستاسی برس کی عمر میں اس دار فانی سے رحلت فرمائی تھی۔

 

ٹیگس