Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنے اتحادیوں کو زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے: ایران

ایران نے کہا کہ عالمی برادری کو امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ اور انہیں نظر انداز کر دینا چاہئیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو عالمی تجارت کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی نسبت امریکہ اپنے اتحادیوں کو زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ اور انہیں نظر انداز کر دینا چاہئے۔

سیدعباس موسوی نے کہا کہ سرحد کا معاملہ ہر ملک کے لئے اہم ہوتا ہے، سرحدی  معاملہ ایران کے لئے بھی اہم ہے، بعض اسمگلر اور دہشت گرد غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونا چاہتے ہیں جن کا مقابلہ سرحدی سکیورٹی فورسز کی ذمہ د اری ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ جواد ظریف عنقریب دو ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سفارتی رفت و آمد اور ملاقاتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور سے متعلق اکثر اجلاس ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے منعقد کئے گئے۔

ٹیگس