Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کا سلسلہ جاری رہے گا: امریکہ کی گیدڑ بھبکی

امریکہ کے وزیر خارجہ نے اپنے قدیمی اور غیر موثر جملے دہراتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی پالیسی کو جاری رکھے گا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مایک پمپئو نے امریکی یہودیوں کے اجلاس 2020 کی افتتاحی تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کی زبان بولے۔ انہوں نے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اس وقت تک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی پالیسی کو جاری رکھے گا جب تک ایران کی پالیسی تبدیل نہ ہو جائے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ نے اسی طرح علاقائی ممالک پر صیہونی حکومت کے حملوں کی حمایت کرتے ہوئے اسے اپنے دفاع کیلئے اسرائیل کا حق قرار دیا۔

امریکہ نے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر نکلنے کے بعد ایران پر دباو بڑھانے کے مقصد سے سخت ترین پابندیاں عائد کیں تاہم امریکی صدر کے اس قسم کے اقدامات کی امریکہ اور عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر مخالفت اور مذمت کی گئی۔

ٹیگس