Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ کا دورہ ترکی

ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے آستانہ ورچوئل سربراہی اجلاس کے انعقاد اور دہشت گردی کے خلاف مہم سمیت مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ ترکی میں اپنے ہم منصب مولود چاؤش اوغلو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ان کے نتائج نیز اس وبا کے خلاف مہم میں ترکی کے ساتھ یکجہتی اور اس ملک کی حمایت اور خاص طور سے گذشتہ چار ماہ کے دوران کورونا کی بنا پر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں آنے والی کمی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 محمد جواد ظریف نے گیس پائپ لائن کی تعمیر نو اور گیس کی برآمدات کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔ آستانہ کے ورچوئل سربراہی اجلاس کے بارے میں سمجھوتے کے علاوہ پہلی فرصت میں تہران میں سربراہوں کی شرکت سے ہونے والا مجوزہ اجلاس اور اسی طرح شام، یمن، لیبیا اور دہشت گردی کے خلاف مہم ایسے مسائل تھے کہ جن پر  ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ مختلف دو طرفہ، علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے ایران کے وزیر خارجہ ترکی کے دورے پر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اتوار شب انقرہ پہنچے تھے۔

ٹیگس