Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • منشیات کے خلاف مہم سے متعلق ایرانی کوششوں کی قدردانی

تہران میں منشیات اور جرائم کے خلاف مہم سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر نے منشیات کے خلاف مہم سے متعلق ایران کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کا پتہ لگانے میں ایران کی کوششیں قابل قدرہیں۔

تہران میں منشیات کے خلاف مہم سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے انچارج الیگزنڈر فیدولوف نے منگل کے روز منشیات کے خلاف مہم کے عالمی دن کی مناسبت سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تشکیل پانے والی ایک خصوصی نشست میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سن دو ہزار بیس کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی نوے فیصد افیم، چھبیس فیصد ہیروئن اور اڑتالیس فیصد مورفین ایران میں پکڑی جاتی ہے۔  انھوں نے کہا کہ دنیا میں ہر سال پانچ لاکھ افراد منشیات کے غلط استعمال کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور عالمی برادری کو چاہئے کہ منشیات کی عالمی اسمگلنگ کا مقابلہ کرے۔

ایران کے ڈپٹی پولیس سربراہ قاسمی رضائی نے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں منشیات کے خلاف مہم کا علمبردار ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں اور اقوام متحدہ کو چاہئے کہ منشیات کے خلاف مہم میں ایران کی حمایت کریں۔ واضح رہے کہ چھبیس جون منشیات کے خلاف مہم کا عالمی دن ہے۔ 

ٹیگس