Jun ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ جھوٹے دعووں پر مبنی ہے : ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو جاسوسی خدمات، خاص طور پر صیہونی حکومت کے جھوٹے اور من گھڑت دعووں کی بنیاد پر کارروائی کا حق نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی نے عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز میں منظور کیے گئے ایران مخالف قراراداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جان لے کہ آئی اے ای اے میں منظور کیے گئے حالیہ قرارداد کے مسودے میں جسے تین یورپی ممالک یعنی فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے تیار کیا ہے ایرانی مقامات تک رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ایران نے حالیہ برسوں میں دوسرے ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ عالمی جوہری ادارے سے تعاون اور اپنے کیے گئے وعدوں سے متعلق شفاف کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ایران اس قسم کی معلومات پر رسائی کے لئے آئی اے ای اے کی درخواست کا مثبت جواب دے تو یہ دوسرے ممالک سے متعلق غلط رویہ اپنانے کا باعث ہوگا۔

یاد رہے کہ عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز نے 19 جون کو ایرانی جوہری سرگرمیوں کی خلاف غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی قرارداد کی منظوری دی تھی۔

ٹیگس