Jun ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتیں تمام میدانوں میں پیشرفت کر رہی ہیں : جنرل موسوی

ایران کی فوج کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے بحری ، بری فضائی تمام میدانوں میں پیشرفت کی ہے۔

ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے تین کوثر جنگی طیارے فضائیہ کے سپرد کئے جانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیٹ طیارے پوری طرح ایران کے اندر ایرانی انجینئروں کے ہاتھوں تیار کئے گئے ہیں جو ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں ایران کی عظیم قوم کے عزم کی جیت ہے۔جنرل موسوی نے کہا کہ ایرانی نوجوانوں اور سائنسدانوں کی کوششوں سے ایران کی مسلح افواج بری، بحری اور فضائی تمام میدانوں میں اسلامی انقلاب کے اعلی اہداف کے دفاع کے لئے اپنی توانائی بڑھا رہی ہے۔

تین عدد کوثر جنگی طیارے ایران کی فضائیہ کے حوالے کر دیئے گئے ۔کوثر جنگی طیارہ ، ایک جدید ترین جنگی طیارہ ہے جسے پوری طرح مقامی انجینیروں نے تیار کیا ہے ۔ اس جنگی طیارے کو بنا کر ایران ان معدودے چند ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جن کے پاس یونیک سسٹم موجود ہے اور جو آگ پر قابو پانے والے طیاروں کی چوتھی سیریز کے حامل ہیں۔ یہ جنگی طیارہ سنگل اور ڈبل کیبن میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈبل کیبن جنگی طیارہ، جنگی صلاحیت کے ساتھ ہی پائلٹوں کی ایڈوانس ٹریننگ کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

ٹیگس