منشیات کی روک تھام کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون ناگزیر: ایران
ایران کا منشیات مافیا کے خلاف اقدام اور مقابلہ جاری ہے اورعالمی برادری کو منشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اقدامات اور تدابیر کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے۔
ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی نے منشیات کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں منشیات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ایران کی کوشش اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ 4 عشروں میں منشیات کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بہت بڑی قربانی پیش کی ہے ایران کو منشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بڑا جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایرانی سکیورٹی فورسز کے 30 جوان شہید اور زخمی ہوئے اور ایران نے 2 ہزار سے زائد کارروائیوں کے دوران منشیات کی 1886 عالمی اور علاقائی ٹیموں کو تباہ اور 950 ٹن منشیات کو برآمد اور ضبط کیا۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا منشیات مافیا کے خلاف اقدام اور کارروائی جاری رہےگی ۔