Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۷ Asia/Tehran
  • شام میں یقینا امن قائم ہوگا: ظریف

وزیر خارجہ نے آستانہ پروسیس کی سربراہی نشست کے خاتمے پر کہا ہے کہ شام میں امن قائم ہو کر رہے گا۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والی ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں کی نشست کے خاتمے پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نشست میں شامل سربراہوں نے آستانہ پروسیس کے ضامن تین ملکوں کے درمیان، آپسی ہماہنگي جاری رکھنے، شام میں کشیدگي کم کرنے، سیاسی عمل کو مضبوط بنانے اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، روس کے صدر ولادمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنی آن لائن نشست کے خاتمے پر ایک مشترکہ بیان جاری کر کے کہا ہے کہ شام کے بحران کا کوئي فوجی حل نہیں ہے اور یہ بحران صرف شامی فریقوں کے سیاسی عمل کو مضبوط بنانے سے ہی ختم ہو سکتا ہے۔

ٹیگس