Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل اور اس کے حامی ایرانی سفارتکاروں کے اغوا  میں ملوث ہیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ لبنان میں ایران کے اغوا کئے گئے 4 سفارتکار اسرائیلی جیلوں میں قید اور زندہ ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے 38 سال قبل لبنان میں اغوا کئے گئے ایران کے 4 سفارتکاروں کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ  شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ لبنان میں ایران کے اغوا کئے گئے 4 ایرانی سفارتکار اسرائیلی قید خانوں میں موجود اور زندہ  ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اداروں نے ایرانی سفارتکاروں کی بازیابی اور آزادی کے لئے کوئی اقدام اور تعاون نہیں کیا ، امریکہ کی غلط اور بے جا حمایت کی بنا پر اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اغوا کئے گئے سفارتکاروں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران سفارتکاروں کی بازیابی اور آزادی کے لئے کوششیں جاری رکھےگا۔

واضح رہے کہ 4 ایرانی سفارتکاروں سید محسن موسوی، احمد متوسلیان ، کاظم اخوان اور تقی رستگار مقدم کو 1982میں لبنان کے شمال میں بربارہ چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی ایجنٹوں نے اغوا  کرکے اسرائیل منتقل کیا جو اسرائیلی جیلوں میں قید اور زندہ ہیں۔

ٹیگس