Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکا کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا ایران بہت سخت جواب دے گا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکا کے جرائم کا زمانہ گزر چکا ہے اور اگر انھوں نے کوئي غلطی یا حماقت کی تو انھیں ایران کی مسلح افواج کے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایڈمرل عباس غلام شاہی نے کہا کہ بتیس سال قبل امریکا نے خلیج فارس میں ایران کے مسافر بردار طیارے کو میزائل سے نشانہ بنا کر ایک بھیانک غیر انسانی جرم کیا تھا اور اس سے بھی بڑی غلطی اس نے یہ کی تھی کہ اس پر فخر کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ان برسوں میں امریکیوں نے سپاہ اسلام سے بہت زیادہ طمانچے کھائے تھے اور اسی وجہ سے ان کے دل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بہت زیادہ دشمنی اور کینہ تھا، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اس بزدلانہ اور وحشیانہ حرکت کے ذرعے اور بچوں اور خواتین کے حقوق کو پامال کرتے ہوئے اس مسافر بردار طیارے کو مار گرایا تھا۔

ایڈمرل غلام شاہی نے کہا کہ آج خلیج فارس میں امریکی اس پوزیشن میں نہیں ہیں اور اب کبھی بھی انھیں وہ پوزیشن حاصل نہیں ہوگي کیونکہ وہ زمانہ گزر گيا جب وہ اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتے تھے اور بعد میں ان پر فخر کیا کرتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آج سپاہ اسلام کی نگاہیں مسلسل ان پر مرکوز ہیں اور وہ ہر وقت ہمیں اپنے قریب پاتے ہیں بنابریں اگر انھوں نے کوئي بھی حماقت کی یا اسلامی جمہوریہ ایران کی آبی اور فضائي سرحد پر ٹیڑھی نظر ڈالی تو یقینا انھیں بڑا سخت جواب ملے گا۔

ٹیگس