Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۴ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے: ہندوستان

ہندوستان کے بحری جہازرانی کے وزیر نے ایران کی چابہار بندرگاہ کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اسے ہندوستانی مصنوعات و اشیا کی منتقلی کے اخراجات میں کمی کا بہترین راستہ قرار دیا ہے۔

رسا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منشوک منداویہ نے ایران کی چابہار بندرگاہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی اشیا کی منتقلی میں اس بندرگاہ کا کردار اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحری جہازوں کے ذریعے ہندوستانی اشیا کی منتقلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی چابہار بندرگاہ عالمی منڈیوں تک بحرِ ہند کے ساحلی ملکوں کی رسائی کے لئے سب سے بہترین اور قریب ترین راستہ ہے اور اس سے ان سبھی ملکوں کی ترقی و خوشحالی میں اضافہ ہو گا-

ٹیگس