Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران نے کی عراقی تجزیہ نگار کے قتل کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی جارحیت کا مقصد عراق کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔ ایران نے اس بیان میں عراق میں امن و استحکام کی برقراری پر زور دیا۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی اور عراق کی قومی حکمت پارٹی کے صدر عمار حکیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ہشام الہاشمی کے قتل کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کل رات بغداد میں ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام کے اختتام کے بعد واپسی پر اپنے گھر کے قریب نقاب پوش مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

بد نام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نے عراق کے معروف تجزیہ نگارکے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔

ٹیگس