سربرنیٹسا میں نسل کشی روکنے میں یورپ کی ناکامی کی وجہ سامنے آ گئی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سربرنیٹسا میں نسل کشی کا آغاز اس وقت ہوا جب یورپ اپنے بنیادی فرائض کو نبھانے میں ناکام رہا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بروز ہفتہ ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 25 سال قبل ٹھیک آج ہی کے دن میں سربرنیتسا میں نسل کشی کا آغاز اس وقت ہوا جب یورپ اپنے بنیادی فرائض کو نبھانے میں ناکام رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کو 25 برس گزرنے کے بعد یورپ ابھی بھی ان جیسے واقعات کی روک تھام میں بے بس ہے۔
محمد جواد ظریف نے اس بات پر زوردیا کہ اس وقت اگر اقوام متحدہ اس کے خلاف اقدام کرتا تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
واضح رہے کہ 11 جولائی 1995 میں جنرل راٹکو ملادیج کی قیادت والی صرب فوج نے مسلمان اکثریتی والے علاقے سربرنیتسا پر جس کی حفاظت کی ذمہ داری اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے ہالینڈ کی فوج پر تھی قبضہ کر لیا اور وہاں بڑے پیمانے پر قتل عام کیا اور 8 ہزار سے زائد افراد صرب فوجیوں کی جارحیت کا نشانہ بنے کہ جن میں سے کئی کی لاشیں تا حال غائب ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ