Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • تیل کی منڈی میں بھر پور طاقت کے ساتھ دوبارہ لوٹیں گے: ایران

ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ پابندیاں ہمیشہ باقی نہیں رہیں گی اور ہمیں تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہو گا اور اس طرح تیل کی منڈی میں بھر پور طاقت کے ساتھ دوبارہ لوٹیں گے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تیل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہمارے لیئے ضروری اور اسٹراٹیجک ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ایرانی کمپنی کیساتھ یاران کے مشترکہ فیلڈ کی ترقی کیلئے آئی پی سی معاہدہ اسی وجہ سے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی طور پرنہیں جھکے گا اور امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی صنعت کو فروغ دے گا۔

 

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے براہ مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

ٹیگس