Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطین اور یمن سے متعلق ملائیشیا کا موقف نہیں بدلے گا:ملائشیا کا واضح اعلان

ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر تجارت اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام کو حتمی شکل دینے سے اتفاق کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بدھ کے روز ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو ہشام الدین حسین سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی، بین الاقوامی اورعالم اسلام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف نے اسلامی تعاون تنظیم میں ملائیشیا کی اہم پوزیشن کے پیش نظر اپنے ملائیشیا کے ہم منصب سے کہا کہ وہ یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے تعمیری کردار ادا کریں۔

انہوں نے یمن میں قیام امن اور استحکام اور یمنی بحران کے خاتمے سے متعلق ملائیشیا کی ہر قسم کی حکمت عملی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں قیام امن کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ملائیشیا کے تعمیری موقف کی قدردانی کی۔

دراین اثنا  داتو ہشام الدین حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے ملک کا موقف فلسطین اور یمنی عوام سے متعلق کبھی نہیں بدلے گا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس