Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • اصفہان کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال

کورونا کے بعد پہلی بار ایران کے شہر اصفہان کے لیے غیر ملکی پروازوں کی رفت و آمد کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق جمعے کے روز قطر ایئرویز کی پہلی پرواز دوحہ سے اصفہان پہنچی اور شیڈول کے مطابق اصفہان سے دوحہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

اصفہان کے ایئر پورٹ مینیجر نے بتایا ہے کہ دوحہ اصفہان دوحہ پرواز ہفتے میں دو روز بدھ اور جمعے کو میڈیکل پروٹوکول کی مکمل پابندی کرتے ہوئے انجام پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دیگر ایئرلائینز کو بھی میڈیکل پروٹوکول کی پابندی کے بارے میں ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ دوحہ اصفہان دوحہ پرواز رواں سال فروری میں کورونا کے پھیلاؤ کے بعد بند کردی گئی تھی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

 

ٹیگس