Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کی پہلی ٹرانزٹ کھیپ، چابہار بندرگاہ سے چین کے لئے روانہ

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارہ  ایوی ایشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ سےافغانستان کے خشک میوہ جات کی ایک کھیپ چین کی تیانجین بندرگاہ کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔ 

ایران کے صوبۂ سیستان و بلوچستان کے ایوی ایشن اور بندرگاہوں کے ادارے کے سربراہ بہروز آقایی نے کہا ہے کہ یہ کھیپ چابہار سے ہندوستان کی موندرا بندرگاہ بھیجی گئی ہے اور وہاں سے چین کی تیانجین بندرگاہ کے لئے روانہ کی چائے گی ۔
بہروز آقائی نے کہا کہ ماضی میں افغانستان کا مال پاکستان کی کراچی بندرگاہ سے مختلف ممالک میں بھیجا جاتا تھا مگر اب افغان تاجر چابہار بندرگاہ کے مناسب اسٹرکچر اور بہتر خدمات کے پیش نظر اس بندرگاہ کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔ 
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی بندرگاہوں اور ایوی ایشن کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ نے نقل و حمل کی منظم کنٹینر سروس قائم کر کے جنوب اور جنوب مشرقی ممالک کے ساتھ افغانستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کی تجارت کو آسان بنانے کے لئے بلند قدم اٹھائے ہیں۔ 
بہروز آقائی نے کہا کہ چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ  کے اس اقدام سے نقل و حمل کے اخراجات میں غیر معمولی کمی آنے کے ساتھ ہی مال کو زیادہ تیزی سے اپنے مقصد تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
چابہار بندرگاہ اسٹریٹیجک پوزیشن کے باعث خاص اہمیت کا حامل ہے۔ 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس