Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایران کا تاریخی دورہ کیا اور رہبر انقلاب اسلامی سمیت ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔ کورونا وائرس کے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ملاقات ہوئی اور اس میں حفظان صحت اور سوشل ڈیسٹینسنگ کا بھی بھرپور خیال رکھا گیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی شام عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ  ہونے والی ملاقات میں عراق کی حکومت کو کمزور کرنے والے ہر اقدام کی مخالفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دونوں ممالک کے مابین  باہمی تعلقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے سب سے اہم بات عراق کے مفادات، سلامتی، عزت، وقار اور اس کی علاقائی صورتحال میں بہتری ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران اور عراق کے باہمی تعلقات کے بہت زیادہ مخالفین ہیں کہ جن میں سر فہرست امریکہ ہے لیکن کسی بھی طور امریکہ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اس لئے کہ امریکہ کسی کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا۔

اس ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کو بہت بڑی سعادت قراردیا اور داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اور حکومت مشکل صورتحال میں ایران کی مدد، ہمدردی اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے دینی قیادت اور آیت اللہ سیستانی کی ذات کو عراق کے لئے بہت بڑی نعمت قرار دیا اور فرمایا کہ حشد الشعبی عراق کے پاس دوسری بڑی نعمت ہے جس کی حفاظت کرنا چاہئے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلیک کیجئے : 
امریکہ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ،وہ کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا: رہبر انقلاب اسلامی

 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

 

ٹیگس