Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران، پڑوسی ملکوں کو اہمیت دیتا ہے: صدر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے دوست اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں دوست اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات اور تعاون کی توسیع میں ایران کی خواہش اور آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دوست اور پڑوسی ملکوں منجملہ روس، عراق، ترکی، قطر، پاکستان اور افغانستان نیز بحیرہ خزر اور خلیج فارس میں تمام دوست ملکوں کے ساتھ ایران کا تعاون مزید فروغ پائے گا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے دورہ تہران کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان کسٹم ڈیوٹی، اقتصادی تعاون اور بینکنگ روابط میں بہترین سمجھوتے ہوئے ہیں جن پر عمل درآمد ہونے کی پوری توقع کی جا رہی ہے۔

صدر ایران نے اسی طرح وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورہ ماسکو کے بارے میں کہا کہ اس دورے میں وہ علاقائی و بین الاقوامی سطح پر تہران اور ماسکو کے تعلقات کی تقویت کے سلسلے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے لئے ان کا پیغام ساتھ لے کر گئے جس کا روس کے صدر نے خیرمقدم کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ  برسوں اور مہینوں کے دوران روس اور چین کے ساتھ مسلسل رابطے رہے ہیں اور ان ملکوں کے ساتھ حالیہ دنوں میں دو طرفہ تعلقات اور زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس