Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • آتشزدگی کے واقعات سائبر حملوں کا نتیجہ نہیں تھے: ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تخریب کاری اور سائبر حملوں پر مبنی دعوؤں کے بارے میں واضح کیا ہے کہ آگ لگنے کے حالیہ واقعات سائبر حملوں کا نتیجہ نہیں تھے۔

جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کہنا تھا کہ ایران کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف روزانہ ہزاروں سائبر حملے کیے جاتے ہیں جن میں سے اکثر کو ہمارے سائبر ماہرین کی مستعد ٹیمیں ناکام بنا دیتی ہیں اور ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ آج کے بعد سے ایران پر ہونے والے ہر سا‏ئبر حملے کی اصل ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی مگر یہ کہ اس کے برخلاف ثابت ہو جائے کہ یہ کام کسی دوسرے نے کیا ہے۔

سید عباس موسوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران مناسب وقت پر جوابی اقدامات کا حق پوری طرح محفوظ رکھتا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جرائم کے ارتکاب اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو اس کی روک تھام کا مناسب بندوبست کرنا چاہیے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس