Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran

شام کی فضائی حدود میں ایران کی ماھان ائیرلائن کے مسافر بردار طیارے کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا کہ پرواز کے دوران اچانک اس کے قریب دشمن کے دو جنگی طیارے آگئے اور مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنےکی کوشش کی۔

یہ واقعہ شام کے فضائی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ایران کا مسافر بردار طیارہ ماھان 1152  کل رات کو تہران سے بیروت جارہا تھا۔

دو امریکی جنگی طیارے اس طرح مسافر بردار طیارے کے قریب آئے کہ مسافر بردار طیارے کو خطرہ محسوس ہوا اور پائلٹ نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو ان دونوں لڑاکا طیاروں کے ٹکراؤ سے بچانے کے لئے پرواز کی اونچائی کو تیزی سے کم کیا جس کی وجہ سے اس طیارے  کے متعدد مسافر زخمی ہوگئے، اور پرواز کو جاری رکھتے ہوئے بیروت ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارلیا۔ 

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر بردار طیارے میں بچے، خواتین اور بوڑھے افراد بھی سوار ہیں۔

معاملے کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس