Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام نے ہمیشہ دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں: جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے مرصاد فوجی آپریشن کو خطرات کے مقابلے میں ایرانی عوام کے اتحاد کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔

ملک کی مغربی سرحدوں پر انقلاب دشمن مسلح منافقین (ایم کے او) کے جھتوں کے حملوں کے خلاف انجام پانے والے کامیاب فوجی آپریشن مرصاد کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ملکی سالمیت اور اسلامی نظام کو خطرہ در پیش ہو، ایرانی عوام اپنے اتحاد کے ذریعے دشمن کے دانت کھٹے کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غدار اور ایرانی عوام کے دھتکارے ہوئے اس گروہ کا حملہ، مسلط کردہ جنگ میں ایران کی فتح و نصرت اور استقامت و مزاحمت کو توڑنے کی غرض سے عالمی سامراجی طاقتوں اور صیہونی حلقوں کا ایک اور ناکام حربہ تھا۔

جنرل باقری نے کہا کہ ایک اسٹریٹیجک غلطی کے نتیجے میں دشمن خود ہی اپنے جال میں پھنس گئے اور مرصاد فوجی آپریشن کے دوران ان کی کمر توڑ دی گئی۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے دفاع مقدس کے شہیدوں اور اسی طرح سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرصاد فوجی آپریشن موجودہ صورتحال میں بھی ہم سب کے لیے سبق آموز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن موجودہ حساس حالات میں ایک بار پھر ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور فریب کے سہارے ملکی صورتحال کی منفی تصویر پیش کر کے، رائے عامہ کے ذہنوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس