Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران میں پیغمبر اعظم (ص)  فوجی مشقیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری افواج کی مشترکہ 14ویں پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقیں آج صبح صوبہ ہرمزگان، جزیرہ ہرمز اور خلیج فارس میں شروع ہوئیں۔

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں جنگی بحری جہازوں، تیز رفتار جنگی کشتیوں، میزائل یونٹوں، ڈرون طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ریڈار کا استعمال کر کے فرضی دشمن کو نشانہ بنانے کے لئے نئے قسم کے تجربات کئے جا رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں پہلی بار نور سیٹیلائٹ سے ارسال شدہ تصاویر کی بنیاد پر فوجی مشقوں والے علاقے میں مانیٹرنگ آپریشن بھی انجام دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بائیس اپریل دو ہزار بیس کو ملک کا پہلا دفاعی سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کیا جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔

نور نامی دفاعی سیٹیلائٹ کو خلا میں پہنچانے کے لیے دو مرحلے والے قاصد نامی راکٹ کا استعمال کیا گیا تھا جس نے سیٹیلائٹ کو چار سو پچیس کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچایا اور سیٹیلائٹ کے روانہ ہونے اور زمین کے مدار میں پہنچنے کے نوے منٹ بعد ہی زاہدان اور چابہار اسٹیشنوں سے اسکے سگنل ملنا شروع ہو گئے تھے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: https://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس