Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۳ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنی تازہ فوجی مشقوں کے دوران جہاں متعدد اہم ڈرونز اور میزائلوں کا تجربہ کیا وہیں اپنے کچھ خفیہ ہتھیاروں کی بھی رونمائی کی۔ 

انہیں میں سے ایک زمین کے اندر سے نکل کر فضا میں مار کرنے والے بیلیسٹک میزائیل بھی ہیں۔ 
سپاہ پاسداران نے جو ویڈیو جاری کی ہے ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے صحرائی علاقے میں زمین کا سینہ چیر کر کچھ میزائل نکلے اور پھر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے تیزی سے آگے بڑھ گئے۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری افواج کی مشترکہ 14ویں پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقیں، منگل کے روز صبح صوبہ ہرمزگان، جزیرہ ہرمز اور خلیج فارس میں شروع ہوئیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس