Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران نے افغانستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا

ترجمان وزارت خارجہ نے تین روز جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان کے اس اقدام سے افغانستان میں مفاہمت کے حصول کا راستہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان سمیت تمام افغان دھڑوں کی مشارکت سے بین الافغان مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع ہوگا تاکہ افغانستان کے مسئلہ کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ افغان فریقوں کی درخواست کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران بین الافغان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ طالبان نے عید الاضحی کے موقع پر افغانستان میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان اور اپنے ارکان سے افغان سیکورٹی اہلکاروں پر حملے روکنے کی اپیل کی ہے۔

حکومت افغانستان نے بھی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام دائمی جنگ بندی اور امن مذاکرات شروع کیے جانے کے خواہاں ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس