Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کو دہشتگردوں کی حمایت پر جوابدہ ہونا ہوگا: ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو ایران میں عوام کیخلاف تخریب کارانہ، دہشتگردانہ اور مسلح کارروائیاں کرنے والے ٹولوں کی حمایت پر جوابدہ ہونا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے دہشتگرد گروہ تندر کے سرغنہ جمشید شارمہد کی گرفتاری پر ایران کے انٹیلیجنس اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت ایک طرف ایرانی عوام کی حمایت کا دعوی کرتی ہے اور دوسری طرف اپنے ہی سرزمین کے اندر ایرانی عوام کے قتل میں ملوث دہشتگرد گروہوں کو پناہ دیتی ہے اور ان کی مختلف قسم کی پشت پناہی بھی کرتی ہے۔

سید عباس موسوی نے امریکی حکومت کے اقدامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کو ان کے ملک کے اندر ہی ایرانی عوام کیخلاف تخریب کارانہ، دہشتگردانہ اور مسلح کاروائی کرنے والے دہشتگرد گروہوں کی حمایت پر جوابدہ ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے امریکہ میں سرگرم ایک دہشتگرد گروہ پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ایرانی عوام کیخلاف مسلح اور تخریب کارانہ کارروائیوں میں ملوث جمشید شارمہد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

 

ٹیگس