Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • دشمن کی متعدد سازشوں کو ناکام بنایا ہے، صدر حسن روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پچھلے دو سال کے دوران دشمن کی متعدد سازشوں کو ناکام بنا گیا ہے۔

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ معاشی تخمینوں سے اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ ایران، دشمن کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال سے باہر اور اقتصادی جنگ میں کامیاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملکی توانائیوں پر بھروسے اور منظم منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے نصیب ہوئی ہے۔

صدر نے کہا کہ دشمن اقتصادی جنگ کے ذریعے ہمیں ہیجان میں مبتلا کرنا چاہتا تھا کہ ہم انتظامی حوالے سے درست منصوبہ بندی نہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن کو توقع تھی کورونا اور اس کی عائد کردہ غیر انسانی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کی معیشت ہرج و مرج کا شکار اور قابو سے باہر ہوجائے گی۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے معشیت، سرمایہ کاری، خدمات اور روزگار کے حوالے سے سرکاری اداروں کی کامیاب پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام سرکاری اور نجی شعبے کی انتھک محنت اور عوام کے تعاون کے ذریعے انجام پائے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں اقتصادی روڈ میپ کے تحت پچیس بڑے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس