Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے نئے اعداد و شمار

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو لاکھ ستتر ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات  کے روز بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار چھے سوچونتیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار تین سو چار مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ بیس ہزار ایک سو سترہ تک پہنچ چکی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید  ایک سو چوہتر کورونا کے مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس موذی وبا سے  مرنے والوں کی مجموعی تعداد سترہ ہزار نو سو چھہتر ہو گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ ستتر ہزار چار سو ترسٹھ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس