Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کو مسافر طیاروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار قرار دیا جائے

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے احتجاجی مراسلہ کے ذریعے امریکہ کو ایرانی مسافر بردار طیارے کو حادثے سے دوچار کرنے کا ذمہ دار قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام بھی ایسا ہی ایک خط لکھا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس خط میں ایران نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں کا یہ اقدام شکاگو کنوینشن کی کھلی خلاف ورزی ہے جس میں مسافر بردار طیاروں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کی ضمانت دی گئی ہے۔

مجید تخت روانچی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی جنگی طیاروں کا خطرناک اقدام، محفوظ شہری ہوا بازی سے متعلق انیس سو اکہتر کے مونٹریال کنویشن کے بھی منافی ہے۔

واضح رہے کہ تئیس جولائی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے مسافر بردار طیارے کو شام کی فضائی حدود میں دو امریکی جنگی طیاروں کی فضائی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ایرانی مسافر بردار طیارے کے پائلٹ نے ٹکراؤ سے بچنے کے لئے جہاز کی بلندی میں تیزی سے کمی تھی جس کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ایران نے شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم ایکاؤ میں واقعے کی باضابطہ شکایت جمع کرادی ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس