Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکہ پہلا ایسا ملک جو قوانین کی پابندی پر سزا دیتا ہے: ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس عالمی برادری کے مستقبل سے متعلق کوئی پروگرام نہیں ہے۔

وزیر خارجہ جواد ظریف نے مئی دوہزار اٹھارہ میں ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے نکلنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں امریکی حکومت پہلی ایسی حکومت ہے جو ایک ایسی لازم الاجراء قرارداد کو نہ صرف پامال کر رہی ہے بلکہ ان حکومتوں اور کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کر رہی ہے جو اس قرارداد کی شقوں پر عمل کر کے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کر رہی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس نے ایٹمی سمجھوتے کو بین الاقوامی قانون کے مساوی بنا دیا ہے اور امریکہ کی یہ غلط فہمی ہے کہ   جس قرارداد سے دو ہزار اٹھارہ میں وہ باہر نکلا ہے، وہ اسکی غلط تشریح کر کے اسے نابود کر دے گا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس