امریکہ کو ایک تاریخی شکست ہوئی ہے: صدر روحانی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی تاریخی اور ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسلحے کی پابندی کی مدت بڑھوانے میں امریکہ کو منھ کی کھانا پڑی ہے اور اسے ایک تاریخی ذلت و رسوائی کا سامنا ہوا ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی تاریخی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسلحے کی پابندی کی مدت بڑھوانے میں امریکہ کو منھ کی کھانا پڑی ہے اور اسے انتہائی ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی یہ شکست سامراج کے خلاف ایران کی جدوجہد کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار بنی رہے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندی کی مدت میں توسیع کے لئے امریکا کی قرارداد کو مسترد کئے جانے کی وجہ یہ ہے کہ دنیا علاقے اور اقوام عالم ا کے مفادات کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے تحفظ کو ضروری سمجھتی ہے۔
ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ امریکیوں نے اپنی ذلت و رسوائی کی پردہ پوشی کے لئے جھوٹا دعوا کر کے یہ پروپیگنڈہ کیا کہ ایران کے چار بحری جہازوں کو روک لیا گیا ہے جبکہ وہ جہاز اور ان پر لگے پرچم ایرانی نہیں تھے اور یہ دعوی صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں واشنگٹن کی رسوائی پر پردہ ڈالنے اور جھینپ مٹانے کے مقصد سے کیا گیا۔
صدر ایران نے امریکی قرارداد کے مسترد کئے جانے کو اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک بڑی سیاسی کامیابی اور امریکہ کے لئے ایک سیاسی و قانونی شکست قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ علاقے کے ممالک اس واقعے سے سبق سیکھیں گے اور خود کو غاصب و ظالم صیہونی حکومت کے قریب نہیں کریں گے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی برقراری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا اقدام ایک بڑی غلطی اور بیت المقدس اور فلسطینی امنگوں سے بہت بڑی خیانت و غداری ہے۔
صدر مملکت نے علاقے میں صیہونی حکومت کے لئے راہ ہموار کرنے سے متعلق اقدام پر متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو سمجھنا چاہئے کہ انہوں نے بہت ہی بڑی غلطی کا ارتکاب اور فلسطینیوں سے غداری کی ہے اور اب انہیں اپنا راستہ تبدیل کر لینا چاہئے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg