امریکی صدر نے ایرانی قوم کے خلاف بد ترین جرائم انجام دیئے: حسن روحانی
ایران کے صدر نے امریکہ کو منہ زور اور عالمی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی صدر نے ایرانی عوام کے خلاف بد ترین جارحیت اور جرائم انجام دیئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج شام کابینہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ کی جانب سےسلامتی کونسل میں امریکہ کی تاریخی شکست پر بریفنگ دینے کے بعد کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ انخلا اور ایران پر غیر قانونی پابندیاں عائد کر کے نہ فقط ایرانی قوم کے حقوق بلکہ چند ممالک کے ساتھ عہد و پیمان کی بھی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ امریکہ نے جمعے کو ایران کے خلاف اسلحه جاتی پابندیوں میں توسیع کی قرارداد سلامتی کونسل میں رائے شماری کے لیے پیش کی تھی تاہم اسے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس قرارداد کے حق میں صرف امریکہ اور ڈومینیکن نے ووٹ دیا، روس اور چین نے اس کی مخالفت کی، جبکہ گیارہ ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
مستقل اور عارضی رکن ملکوں نے جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت اور امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کو اسکی پیش کردہ قرارداد کی مخالفت اور رائے شماری میں حصہ نہ لینے کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b