Aug ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی قرارداد کی شکست بین الاقوامی تعلقات میں تبدیلی کا نتیجہ ہے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی ہتھیاروں کےخلاف پابندیوں کی توسیع سے متعلق امریکی قرارداد کی شکست کو بین الاقوامی تعلقات میں تبدیلی کا نتیجہ قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے آج بروز پیر انسٹاگرام میں منعقدہ ہفتہ وار آنلائن اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اسلحے کیخلاف پابندیوں کی توسیع سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کے دوران صرف ایک ملک نے امریکہ کا ساتھ دیا اور یہ بین الاقوامی تعلقات میں تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی غلط تخمینے لگا سکتا ہے۔

محمد جواد ظریف نے مغرب کی اجارہ داری کے ختم ہونے کا سوال اٹھائے ہوئے کہا کہ امریکہ کو سرد جنگ کے دوران بہت سارے معامالات میں ویٹو کا سہارا لینا پڑا۔

انہوں نے سامراجیت اور غیر پیشہ ورانہ رجحان کو امریکی سفارتکاری کی دیگر کمزوریوں کے طور پر پیش کیا جو امریکی محکمہ خارجہ کی تقرریوں میں ظاہر ہوتا تھا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

 

ٹیگس