Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کو اس بار بھی سلامتی کونسل میں شکست ہو گی: ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف شکایت کرنے سے متعلق امریکی کوششوں کو سیاسی شکست قرار دیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ایسی  پالیسی کا کیا فائدہ جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کو حتی اس کے قریب ترین شرکاء میں بھی گوشہ نشینی سے دوچار کر دے۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ امریکہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس سے سبق سیکھنا چاہئیے کہ جس میں صرف چھوٹے سے ملک ڈومینیکن نے اس کا ساتھ دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایرانی عوام پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے اور دباو ڈالنے کو وہائٹ ہاوس کی عدم سمجھ بوجھ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پالیسی کو ڈپلومیسی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مایک پومپئو کل بروز جمعرات نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش سے ملاقات کریں گے اور اسی روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف شکایت کریں گے جس میں ایران پر جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹیگس