ایران اور افغانستان کی وزرائے خارجہ کی گفتگو
ایران کے وزیر خارجہ اور افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے بدھ کو ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں افغان امن مذاکرات، اغیار کی مداخلت کے بغیر افغانوں کے درمیان مذاکرات اور گزشتہ اٹھارہ برسوں کی کامیابیوں کے تحفظ کی ضرورت کے علاوہ امن عمل میں ایران کے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے ایران اور افغانستان کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔
گزشتہ بیس برسوں سے اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان مختلف سیاسی ، ثقافتی اور اقتصادی میدانوں میں تعلقات کو فروغ حاصل ہوتا رہا ہے اور ایران نے ہمیشہ افغانستان میں ایک ایسے امن کی حمایت کی ہے جو عوام اور حکومت کی نگرانی میں قائم ہو۔