Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۰ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی ذولفقار-۹۹ مشترکہ فوجی مشقوں کے دوسرے دن متعدد میزائلوں اور تکنیکوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ایران کی ذوالفقار-99 فوجی مشقوں کے اصل مرحلے میں سطح سمندر پر بحری یونٹوں نے اپنے اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ فوجی مشقوں کے اس مرحلے میں بحری جہاز نے کروز میزائل نصر فائر کرکے فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا اور انہیں منہدم کر دیا-

اسی طرح ذوالفقار-99 مشترکہ فوجی مشقوں کے دوسرے دن ساحل سے سمندر میں مار کرنے والے قادر میزائل کو بھی آزمایا گیا اور اس نے بھی پوری کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

یہ مشترکہ فوجی مشقیں آبنائے ہرمز کے مشرقی کنارے سے شروع ہو کر شمالی بحر ہند کے دوہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں دس ڈگری کے مدار میں انجام پا رہی ہیں۔

بیس لاکھ مربع کلومیٹر کے دائرے میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کا نعرہ " دفاعی طاقت کے سائے میں پائیدار سلامتی" ہے اور یہ ہفتے کے روز تک جاری رہیں گی۔

ٹیگس